حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع محققین ہند کی جانب سے سے 31 ویں علمی نشست منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں میں ہندوستان کے جنوبی علاقے میں عادل شاہی حکومت کا جائزہ لیا جائے گا۔
انڈین ریسرچ کونسل کے سیکریٹری محمد باقر رضا صاحب نے بتایا کہ یہ نشست 10نومبر 2022 کو ایران کے مشہور شہر قم المقدسہ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے بتایا یا کہ یہ نشست شام ساڑھے تین بجے سے مغرب تک ہوگی اور ہندوستان کے اعتبار سے اس کا وقت ساڑھے پانچ بجے شام ہوگا۔ یہ نشست فیس بک اور دیگر ذریعہ سے آن لائن بھی نشر کی جائے گی۔
انہوں نے خبر دی کہ اس علمی نشست میں ہندوستان میں رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای صاحب کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مولانا مھدی مھدوی پور بھی تشریف فرما ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حجۃ الاسلام و المسلمین جناب مولانا سید توقیر حسن صاحب اس نشست کے اصلی مقرر ہوں گے اور مولانا اپنی تقریر میں ہندوستان کے جنوبی علاقے میں عادل شاہی حکومت کے دور کا جائزہ لیں گے اور یہ بتائیں گے کہ اس علاقے میں مذہب تشیع کی تبلیغ و ترویج میں مذکورہ حکومت کا کیا کردار رہا ہے۔
مولانا محمد باقر رضا صاحب کے مطابق، نشست کے شروع میں مولانا توقیر صاحب اپنے بیانات کو اردو میں پیش کریں گے اور پھر نمائندہ ولی فقیہ اپنے نکات بیان فرمائیں گے۔